مصباح الحق نے بھی ‘یو ٹرن’ لے لیا، دوبارہ کھیلنے کی تیا ری شروع |

اسلام آباد: اسلام آباد یونائیٹڈ کے سابق کپتان مصباح الحق نے بھی یو ٹرن لیتے ہوئے ارادہ تبدیل کردیا۔مصباح الحق نے پی ایس ایل سیزن فور میں بطور کھلاڑی کھیلنے کا فیصلہ کرلیا۔مصباح الحق نے تین ہفتے قبل سیزن فور میں بطور کھلاڑی نہ کھیلنے اور اسلام آباد یونائیٹڈ سے بطور مینٹور منسلک ہونے کا اعلان کیا تھا۔لیکن اب پی ایس ایل فور کی پلیئر ڈرافٹنگ سے ایک روز قبل فیصلہ تبدیل کردیا۔مصباح الحق منگل کو ہونے والے پلئرز ڈرافٹس میں بطور پلاٹینم کھلاڑی نیلامی کیلئے دستیاب ہونگے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

صحت