دپیکا اور رنویر سنگھ نے اپنے خوابوں کا محل پالیا ۔۔۔ مگر اس کی انہیں کتنی قیمت ادا کرنا پڑی ؟

نئی دہلی (ویب ڈٰیسک) چند روز قبل شادی کے بندھن میں بندھنے والے اداکار رنویر سنگھ اور اداکارہ دپیکا پڈوکون گزشتہ روز اٹلی سے ممبئی پہنچے ہیں اور وہاں انہوں نے اپنے خوابوں کا محل ڈھونڈلیاہے جہاں یہ دونوں ساتھ رہیں گے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’رام لیلا‘ کے رام اور لیلا کافی عرصے سے گھر کی تلاش میں تھے تاہم اب انہوں نے بھارت کے

شہر ممبئی میں واقع ’جوہو‘ کے قریب اپنے خوابوں کا محل خرید لیا ہےجس کی قیمت 50کروڑ بھارتی روپے بتائی جا رہی ہے ۔میڈیا رپورٹس کا کہنا ہے کہ رنویر اور دپیکا نے اپنے نئے گھر میں انٹیرئر (آرائشی ) کام شروع کروادیا ہے جس کے مکمل ہو نے تک یہ دونوں ’رنویر سنگھ ہائوس‘ میں رہیں گے۔واضح رہے بالی ووڈ کی سپرہٹ جوڑی دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ چند روز قبل 14 نومبر کو کونکنی رسم و رواج کے مطابق شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور 15 نومبر کو ایک بار پھروہ سندھی روایات کے مطابق دلہا دلہن بنے۔دپیکا پڈکون اور رنویر سنگھ کی شادی کے استقبالیے کی دو تقاریب بھارت میں منعقد ہوں گی جس میں سے ایک 21 نومبر کو بنگلورو کے لیلا پیلس میں جبکہ دوسری 28 نومبر کو ممبئی کے گرینڈ ہائٹ ہوٹل میں منعقد کی جائے گی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

صحت