ابوظہبی ٹیسٹ: سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان نے قوم کو بڑا سر پرائز دیدیا |

ابوظہبی ٹیسٹ: نیوزی لینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 5 رنز سے شکست دے دی۔ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں 176 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی بیٹنگ لائن لڑ کھڑا گئی اور 9 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنالیے۔یکطرفہ مقابلہ سنسنی خیز اس وقت بنا جب قومی ٹیم کے بلے باز ایک ایک کر کے وکٹیں گنوانے

لگے، پانچ بلے باز ڈبل فیگر میں بھی شامل نہ ہوسکے جن میں تین کھلاڑی کھاتہ کھولے بغیر پویلین لوٹے۔امام الحق 27، محمد حفیظ، 10 اور حارث سہیل 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کیویز بولنگ لائن کے سامنے مزاحمت کی دیوار بننے والے اسد شفیق بھی 45 رنز کی اننگز کھیل سکے، جن کے باہر بلےبازوں کی لائن لگی رہی۔بابراعظم 13، کپتان سرفراز احمد 3، بلال آصف، یاسر شاہ اور حسن علی بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

صحت