ابوظہبی ٹیسٹ دوسرا روز پاکستان کی پہلی اننگز میں نیوزی لینڈ کیخلاف بیٹنگ جاری

ابوظہبی :متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں جاری ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف اپنی پہلی اننگز کا سکور 2 کھلاڑیوں کے نقصان پر 59 رنز سے آگے بڑھایا تو اظہر علی نے 10 اور حارث سہیل نے 22 رنز پر اپنی اننگز کا آغاز کیا تاہم دونوں

کھلاڑی زیادہ دیر تک کریز پر نہ ٹک سکے اور 91 رنز کے مجموعے پر پاکستان کی دو وکٹیں گرگئیں۔اظہر علی 22 اور حارث سہیل 38 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔خیال رہے کہ ابوظہبی کے شیخ زید کرکٹ سٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن نے گذشتہ روز ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا جو کہ پاکستانی باؤلرزنے غلط ثابت کردیا اور کیویز کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 153 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔نیوزی لینڈ کے کین ولیم سن 63 رنز بناکر نمایاں رہے تھے، ان کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی کریز پر زیادہ دیر تک نہ رہ سکا اور وقفے وقفے سے نیوزی لینڈ ٹیم اپنی وکٹیں گنواتی رہی۔پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے 3 جب کہ محمد عباس، حسن علی اور حارث سہیل نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔بلال آصف 13 اوورز میں 33 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کر سکے۔ پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آٹھ سال بعد پہلی ٹیسٹ سیریز کی جیت کا انتظار ہے، 2011 میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو ایک صفر سے شکست دی تھی اور دونوں ٹیموں کے درمیان چار سال پہلے امارات میں ہونے والی ٹیسٹ سیریز ایک ایک سے برابر رہی تھی۔واضح رہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان اب تک 55 ٹیسٹ میچز ہوئے ہیں جن میں سے پاکستان نے 24 اور نیوزی لینڈ نے 10 جیتے جبکہ 21 میچ ڈرا رہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

صحت