صحافی جمال خاشقجی کاقتل ،کینیڈین انٹیلی جنس نےبڑادعویٰ کردیا

اوٹا وا(آن لائن)کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ کینیڈین انٹیلی جنس نے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کی ریکارڈنگ سنی ہے۔گزشتہ روز ایک بیان میں کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ ترکی نے واقعے سے متعلق مکمل معلومات فراہم کی ہیں۔ترجمان سی ایس آئی ایس کا کہنا تھا کہ کینیڈاکی سیکیورٹی انٹیلی جنس سروس کے

اہلکارتفتیش کیلیے ترکی گئے تھے۔انٹیلی جنس اہلکاروں نے ترکی میں یہ ریکارڈنگ سنی تھی۔3روز قبل ترک صدرنے کہاتھاکہ ترکی نے ریکارڈنگ امریکا،برطانیہ سمیت کئی ممالک کوفراہم کی ہیں۔ترک صدر کا کہنا تھا کہ اب وقت ہے کہ سعودی حکومت آگے بڑھتے ہوئے تفتیش میں خود ہی تعاون کرے اور اپنے اوپر لگنے والے داغ کو ہٹائے کیونکہ اْن کی خاموشی بہت سارے سوالات کو جنم دے رہی ہیں۔واضح رہے کہ کینیڈا کے وزیراعظم پہلے رہنما ہیں جنہوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان کی انٹیلی جنس نے جمال خاشقجی کے قتل کی ریکارڈنگ سنی ہے تاہم امریکاسمیت دیگرکسی ملک نیریکارڈنگ سننے کی تصدیق نہیں کی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

صحت